• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں:فاروق عبداللہ

برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں:فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
14/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس نے ڈویژنل انتظامیہ سے تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی ہدایت کی ہے ۔

پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہات کے ساتھ سڑک روابط بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔انہوں نے صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر عوام کی راحت رسانی کے اقدامات کی نگرانی کریں اور سرحدی علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور ساتھ ہی ان علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔

انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگی بنیادوں ایسے علاقوں میں بجلی کی مکمل سپلائی بحال کریں جہاں برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناہ، مژھل، ٹنگڈار، گریز، سنتھن، کپرن ، شوپیاں، پہلگام ، مروہ ، مڑون ،دھچن اور بانہال کے پہاڑی علاقوں کے علاوہ دیگر دور دراز علاقوں میں جنگی بنیادوں پر برف ہٹائی جائے، کیونکہ ان علاقوں میں قیام پذیر لوگوں کو آمدو رفت نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصی طور پر بیماروں لانے لیجانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ایسے علاقوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس میسر رکھی جائے جو وادی سے کٹ کر رہ گئے ہیں تاکہ ان علاقوں لوگ ایمرجنسی کی صورت میں اس سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت پر زور دیا کہ سونہ مرگ میں برفانی تودے کی زد میں آنے سے لقمہ اجل بنے مزدوروں کے لواحقین میں معقول اور مناسب ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گریز میں برفانی تودا گر آیا، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

Next Post

بڈگام کا پولیس اہلکار بارہمولہ میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
بڈگام کا پولیس اہلکار بارہمولہ میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت

بڈگام کا پولیس اہلکار بارہمولہ میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت

راجوری میں سرگرم عسکریت پسندوں اور انکے معاونین کی تلاش جاری

راجوری میں سرگرم عسکریت پسندوں اور انکے معاونین کی تلاش جاری

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

سرینگر میں دو نئے آئی پی ایس افسران تعینات

پولیس کی مبینہ لاپرواہی سے نوجوان کی موت، تین اہلکار معطل

پولیس کی مبینہ لاپرواہی سے نوجوان کی موت، تین اہلکار معطل

بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری

بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »