امت نیوز ڈیسک //
وسطی ضلع بڈگام کے خانصاب علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار شیری بارہمولہ کے ٹریننگ سینٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فیاض احمد ساکنہ خانصاب بڈگام جو کہ کانسٹبل کے بطور تعینات تھا اچانک بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسکو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکو مردہ قرار دیا۔