امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے رکھ ہیگام گاؤں میں منگل کی صبح ایک 55 سالہ شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایک شخص جس کی شناخت عبدالرشید ملہ ولد محمد شعبان ملہ ساکنہ رکھ ہیگام کے طور پر ہوئی ہے، گھر میں سینے میں شدید درد کی شکایت کے فوراً بعد ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملہ کو فوری طور پر سوپور میں قریبی طبی مرکز لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے یہ نویں موت ہے۔