امت نیوز ڈیسک //
سرینگر //جموں و کشمیر حکومت نے اپنے عملے سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی کے ایک حصے کے طور پر 26 جنوری کی تقریب اور بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں شرکت کریں۔ بتادیں کہ یوم جمہوریہ ، 2023 کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد کی جارہی ہے ، جہاں لیفٹیننٹ گور نر تقریب کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے۔ آج جاری حکم نامہ کے مطابق، ” جموں میں تعینات حکومت اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے تمام افسران / اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سر کاری ڈیوٹی کے حصے کے طور پر تقریب میں شرکت کریں”۔ تمام شعبوں کے سربراہوں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے چیف ایگزیکٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔
سر کلر کے مطابق، ”یوم جمہوریہ کی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب ” 29 جنوری کو شام 4:30 بجے مولانا آزاد سٹیڈیم، جموں میں منعقد کی جارہی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں میں تعینات سرکاری محکموں کے تمام افسران / اہلکاروں کو بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔