امت نیوز ڈیسک //
دن میں دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے جس دوران پہلگام میں موسم کی سرد ترین رات منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
جبکہ گزشتہ رات گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔