امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کٹھوعہ سڑک حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا :” کٹھوعہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع سے غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے،“۔
واضح رہے سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں ۔