امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر پولیس اور فوج نے پونچھ ضلع کے مکھی پوسٹ کرمارہ علاقے کے قریب ایک زندہ بارودی سرنگ برآمد کر کے اس کو بعد میں ناکارہ بنایا۔
پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کل مکھی پوسٹ کرمارہ کے قریب ایک زندہ بارودی سرنگ برآمد ہوا تھا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا اور انہوں نے اس کو ناکارہ بنایا۔
اس دوران ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔










