امت نیوز ڈیسک //
کولگام// کولگام میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پائے گئے محکمہ دیہی ترقی کے11 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) کو لگام ، ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کی ہدایت پر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ (اے سی ڈی) کو لگام، محمد عمران کی سر براہی میں افسران کی ایک ٹیم نے کو لگام میں محکمہ دیہی ترقی کے کئی دفاتر کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، 11 ملازمین غیر مجاز طور پر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے اور انہیں فوری طور پر ایک حکم نامہ جاری کر کے معطل کر دیا گیا۔
اسی دوران اے سی ڈی نے محکمہ دیہی ترقیات کو لگام کے تمام دفاتر میں صد فیصد حاضری پر زور دیا اور تمام ملازمین کو باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی پر حاضررہنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ملازمین کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔