امت نیوز ڈیسک //
جموں // جموں کے سرور علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کوٹکر ماری جس وجہ سے میاں بیوی کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو جموں کے سرور علاقے میں تیز رفتا رٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل پرسوار میاں بیوی خون میں لت پت ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزد یکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
پولیس ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ قبل ازیں گزشتہ شام کٹھوعہ ضلع کے بل اور میں پیش آئے سڑک حادثے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔









