امت نیوز ڈیسک //
کانگریس صدر ملکار جن کھڑگے نے پیر کو مطالبہ کیا کہ مرکزی
حکومت لداخ کو ریاست کا درجہ دے کر ان کا مطالبہ سنے اور ان کے مفادات کا تحفظ کرے۔
کھڑگے نے کہا، "لداخ کے لوگ متحدہ طور پر مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت اس خطے کے قبائلی لوگوں کے تحفظات کا مطالبہ کر رہے ہیں”۔ لیکن آپ کی حکومت نے بڑے بڑے وعدے کرنے کے باوجود دھو کہ دہی کی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا، ” مودی حکومت کے چنندہ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کی لالچ، جو لداخ کے ہمالیائی گلیشیئر ز سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔ آئینی تحفظ سے انکار کرتے ہوئے ، آپ ایک اسٹریٹجک سرحدی علاقے میں ، بھارت کی قومی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔
یادر ہے کہ لداخ میں سر کردہ لیڈروں نے یونین ٹیریٹری کے لیے مکمل ریاست کا درجہ، اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت خطے کی حفاظت کیلئے 15 جنوری کو اپنے مطالبات کی حمایت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج کا اہتمام لیسہ میں قائم عوامی تحریک کی اعلیٰ تنظیم نے چھٹے شیڈول اور کر گل ڈیموکریٹک الائنس کے ذریعے کیا تھا۔