امت نیوز ڈیسک //
ضلع رامبن کے بالی ہوٹ علاقے میں ہفتہ کے روز دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق "بالی ہوٹ، علاقے میں رہائش پذیر چین سنگھ اور اس کی بیوی، بیٹی کے علاؤہ کچھ مویشی کچے مکان میں دم گھٹنے کی وجہ سے مردہ پائے گئے، تاہم خاندان میں موجود ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت پائی گئی جس کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت سے مزید تحقیقات جاری ہے۔