امت نیوز ڈیسک //
سرینگر ٹریفک پولیس نے بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ کل سرینگر میں سفر کے دوران کچھ راستوں سے چلنے سے گریز کریں۔
اس ضمن میںجاری ایک حکمنامہ کے مطابق پانتھ چوک سے سے ڈل گیٹ کی طرف ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی منزلوں تک پہنچنے کیلئے نوگام نٹی پورہ ، نوگام صنعت نگر اور نوگام حیدر پورہ بائی پاس راستے کا استعمال کریں۔
حکم کے مطابق، اس کے علاوہ کونی کھن ڈل گیٹ سے پانتھ چوک کی طرف کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔