• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راج باغ سرینگر میں قائم کل جماعتی حریت کانفرنس دفترکی قرقی کا حکم

راج باغ سرینگر میں قائم کل جماعتی حریت کانفرنس دفترکی قرقی کا حکم

by امت ڈیسک
28/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // سری نگر کے راج باغ علاقے میں کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے دفتر کی عمارت کو قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے) نے یواے پی اے کے تحت قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ این آئی اے عدالت کی طرف سے یواے پی اے ایکٹ کے تحت حافظ سعید کے خلاف درج ایک مقدمہ کی شنوائی کے دوران یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ ملزم حریت رہنما نعیم خان کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں جو ” جزوی طور پر جائیداد کے مالک ہیں”۔ این آئی اے عدالت کے حکم نامہ کے مطابق، تحقیقاتی ایجنسی نے عدالت میں دلائل پیش کئے کہ ”جائیداد عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندانہ سر گرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان کو انجام دینے اور دیگر جرائم کے لیے استعمال کی جارہی تھی۔ ایجنسی نے جائیداد کو فرق کرنے کے لیے یواے پی اے کی دفعہ 33(1) کے تحت حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی، 121، 121 اے، اور یواے پی اے کی دفعہ 18، 39،38،20، اور 40 کے تحت جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندانہ اور عسکریت پسندی سرگرمیوں کی فنڈنگ کیلئے پاکستان میں مقیم حافظ سعید ، اے ان کی پی سی، حزب المجاہدین (HM)، لشکر طیبہ (LeT) اور دیگر کالعدم عسکری تنظیموں کے ارکان کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔نئی دہلی کے ایڈیشنل سیشن ج شیلندر ملک کی طرف سے جاری ہونے
والے حکم نامہ میں کیا گیا ہے کہ نعیم خان ، جے 24 جولائی 2017 کوگر فتار کیا گیا تھا، پر الزام ہے کہ انہوں نے فنڈنگ کے لیے اندرون اور بیرون ملک مختلف چینلز بشمول حوالا کے ذریعے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی سرگرمیاں انجام دینے کیلئے فنڈز اکٹھے کیے ، وصول کیے اور جمع کیے تھے۔ متعدد فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ سیکشن 24″ دہشت گردی سے حاصل ہونے والی آمدنی ” کے متعلق ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ عسکریت پسندی کے لیے استعمال ہونے والی کوئی جائیداد قانونی نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا، اے پی انکا کی وہ جگہ تھی جہاں مختلف مظاہروں کی حکمت عملی طے کرنے، سیکورٹی فورسز پر پتھراو کی سرگرمیوں کو فنڈ دینے، غیر قانونی سر گرمیوں کے لیے بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندانہ سرگرمیوں، حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے اور سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لیے اجلاس منعقد کیے جاتے تھے۔یاد رہے کہ اے پی ایچ سی کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق 5 اگست 2019سے اپنی نگین رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرحد کے اُ س پار لانچنگ پیڈوں پر ملی ٹنٹ دراندازی کی تاک میں: جنرل منوج پانڈے

Next Post

راشٹرپتی بھون کے خوبصورت مغل گارڈن کا نام تبدیل، نیا نام امرت ادیان رکھا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
راشٹرپتی بھون کے خوبصورت مغل گارڈن کا نام تبدیل، نیا نام امرت ادیان رکھا گیا

راشٹرپتی بھون کے خوبصورت مغل گارڈن کا نام تبدیل، نیا نام امرت ادیان رکھا گیا

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

’بھارت جوڑویاتراکوکشمیرمیں ملازبردست رسپانس، کشمیرکوملک دشمن علاقہ بتانےوالےکیوں ہیں خاموش‘: عمر عبداللہ

بھارت جوڑو یاترا اختتام، راہل نے لالچوک میں ترنگا لہرایا

بھارت جوڑو یاترا اختتام، راہل نے لالچوک میں ترنگا لہرایا

گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

کانگریس نے 70 سال کے بعد لال چوک میں ترنگا لہرایا: رویندر رینا

سرینگر راجباغ میں حریت کانفرنس کا دفتر منسلک

سرینگر راجباغ میں حریت کانفرنس کا دفتر منسلک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »