امت نیوز ڈیسک //
قومی تحقیقی ایجنسی نے اتوار کے روز سرینگر راجباغ میں موجود کل جماعتی حریت کانفرنس کا دفتر منسلک کیا ہے
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق دہلی کی عدالت کی طرف سے راج باغ میں کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے دفتر کو منسلک کرنے کے حکم کے ایک دن بعد، اتوار کے روز این آئی اے کی ٹیم راجباغ پہنچی اور حریت کے دفتر کو منسلک کیا۔”
قبل ازیں ہفتہ کو ایک حکم نامے میں نئی دہلی ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج شلیندر ملک نے کہا تھا کہ غیر منقولہ جائیداد یعنی کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کی عمارت کو ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔