سرینگر / جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پادشاہی باغ علاقے میں ہفتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے غریبوں کے ڈھانچوں کو منہدم متاثرین نے الزام لگایا کہ ہم غریب طبقے سے وابستہ ہیں اور محکمہ مال کی جانب سے انہیں نوٹس بھی نہیں دی گئی۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پادشاہی باغ سری نگر میں ملتے کی صبح محکمہ مال کی ٹیم نے کہاڑی ڈھانچوں کو مسمار کیا۔ اس موقع پر خواتین اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہر کے گئے اور بلڈوزر
کے سامنے آئے۔
مظاہرین نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، ہم نے بینکوں سے لون حاصل کر کے یہاں پر تعمیرات کھڑی اور باضابطہ طور پر کرایہ بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہاڑی مزدور ہیں، سرکار کی جانب سے جو کیا جارہا ہے وہ ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ خواتین نے روتے ہوئے کہا کہ ہم راستے پر آگئے ہیں، پچھلے ہیں برسوں سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ مال صرف غریبوں کے ڈھانچوں کو مسمار کر رہی ہیں امیروں اور بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم سری نگر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کا ہچرائی اور سٹینڈ لینڈ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے مقامی لوگوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف چلائی جار ہی مہم جاری رہی گی۔








