امت نیوز ڈیسک //
بڈگام / / وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ میں سابق ڈپٹی کمشنر کے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو بازیاب کر کے کھڑی دیوار کو منہدم کر دیا گیا۔ نائب تحصیلدار بڈگام نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ضلع بڈگام میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت سابق ڈپٹی کمشنر بڈگام کے زیر قبضہ ایک کنال کا ہچرائی اراضی کو بازیاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انجیم فاروق کے نام پر یہ زمین درج ہے۔ اُن کے مطابق زائد از ایک کنال اراضی جو کہ کا نچرائی ہے سے غیر قانونی قبضے کو چھڑا کر دیوار کو منہدم کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انجم فاروق کو نوٹس بھی جاری کی گئی تاہم انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد ہفتے کے روز غیر قانونی طور پر تحویل میں لی گئی ایک کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچھ گام بڈگام میں بھی ہفتے کی صبح کئی غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ بڈگام میں ابھی تک دو ہزار کنال کا چرائی اور زائد از ایک ہزارکنال سٹیٹ لینڈ کو تحویل میں لیا گیا۔ موصوف نائب تحصیلدار نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام میں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی مہم جاری رہے گی۔