• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اپریل سے جموں کشمیر میں 200 الیکٹرک بسو ں کا آغاز

اپریل سے جموں کشمیر میں 200 الیکٹرک بسو ں کا آغاز

by امت ڈیسک
05/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کے دونوں دارالحکومت سرینگر اور جموں میں رواں سال اپریل سے 200 الیکٹرک مسافر بسوں کو عوام کے لئے وقف کیا جائے گا۔ حکام نے ان بسوں کے لئے ٹاٹا موٹر کو سرینگر اور جموں زمین دی ہے، جہاں یہ نجی کمپنی ان بسوں کے لئے ڈیپو قائم کرے گی۔ محکمہ شہری ترقی کے پرنسپل سکریٹری دھیرج گپتا کے مطابق سرینگر اور جموں شہروں کے لئے دو سو الکٹرک بسوں کو چلانے کی منظوری ملی ہے اور اپریل میں یہ بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ مذکورہ پرنسپل سکریٹری نے متعلقہ افسران کو ان بسوں کے روٹ طے کرنے کے لئے 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سنہ 2021 میں سرینگر اور جموں شہروں میں ایک سو الیکٹرک بسوں کو شروع کیا گیا تھا اور ان کا کامیاب تجربہ ہونے کے بعد اب انتظامیہ نے مزید دو سو بسوں کو منظوری دی ہے۔ دھیرج گپتا نے کہا کہ جی 20 کی میزبانی کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ سرینگر اور جموں میں بھی آمدو رفت کو مستحکم بنانے کے لئے دو سو الیکٹرک بسوں کو چلانے سے ٹرانسپورٹ میں بہتری ہوگی۔ انہوں افسران کو ہدایت دی کہ ایل جی منوج سنہا ان بسوں کو جلد سڑکوں پر لانے میں سنجیدہ ہیں اور اس پروجکٹ کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے جموں اور سرینگر سماٹ سٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسران راہل یادو اور اطہر عامر خان کو ہدایت دی کہ وہ پندرہ فروری تک ان بسوں کے ڈیپو، روٹ اور دیگر ضروریات کو مکمل کریں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کا کافی فقدان ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا پیش ہے۔ انتظامیہ نے سرینگر کے لالچوک اور بٹہ مالو سے بس اڈوں کو شہر کے مضافات منتقل کیا ہے جو لالچوک و بٹہ مالو سے قریبا دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، جس سے مسافروں کو بس دستیاب نہیں ہوتی ہے۔ تاہم الیکٹرک بسوں کو شہر کے اندر چلنے کی اجازت ہے جس سے مسافروں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انسدادِ تجاوزات مہم طاقتور قابضین کے خلاف : ڈی سی جموں

Next Post

پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ

پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ

مغل روڈ پر برفباری، شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی برف باری کا امکان

ریاسی میں کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر مکان مالکان کے خلاف مقدمہ

ریاسی میں کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر مکان مالکان کے خلاف مقدمہ

پرویز مشرف کے انتقال پر بھارتی سیاستدانوں کا تعزیتی پیغام

پرویز مشرف کے انتقال پر بھارتی سیاستدانوں کا تعزیتی پیغام

بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

اننت ناگ میں رہائشی مکان سے ممنوعہ مادہ بر آمد ، منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »