• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکمران عوام کو ہراساں اور پریشان کرنے کی پالیسی پر گامزن:فاروق عبداللہ

حکمران عوام کو ہراساں اور پریشان کرنے کی پالیسی پر گامزن:فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
09/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کو موجودہ سخت ترین چیلنجوں سے نجات دلانے اور یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے نہ صرف ایک وسیع اتحاد کی ضرورت ہے بلکہ ہر کسی پشتینی باشندے کو اس جدوجہد میں اپنا رول نبھانا ہوگا۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ بڈگام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام کو وطن اور ضمیر فروش عناصر سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان وطن اور ضمیر فروش افراد پر زر کثیر خرچ کیا جارہا ہے تاکہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو مذہب، زبان اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف جموں وکشمیر کے لوگوں کو جمہوری حقوق سے محروم رکھا جارہاہے اور دوسری جانب ایک منصوبہ بند سازش کے تحت یہاں کی آبادی کو مختلف حربے اپنا کر ہراسان و پریشان کیا جارہا ہے۔ سرکاری اراضی اور کاہچرائی کے نام پر ہورہی بے جا اور بلاجواز انہدامی کارروائی بھی اس مہم کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد یہاں کے عوام کو ہراساں و پریشان کرنے کے علاوہ پائی کا پائی کامحتاج بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دور جب ایک عام آدمی کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور دو وقت کی روٹی کمانا بھی انتہائی مشکل ہوتا جارہاہے، حکومت راحت رسانی کے بجائے بلڈوزر چلانے میں لگی ہوئی ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے روزگار بیٹھیں ہیں اور عمر کی حدیں پار کررہے ہیں۔بے روزگاری کی حدیہ ہے کہ ڈاکٹروں اور انجینئروں کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگار بیٹھی ہے، ایک وقت تھا جب حکومت ڈاکٹروں اور انجینئروں کی تلاش میں رہتی تھی لیکن آج حالات بالکل عین برعکس ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان میں سروخرو ہونے کیلئے ہمیں ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کی خاطر نہ صرف ایک وسیع اتحاد کی ضرورت ہے بلکہ ہر ایک پشتینی باشندے کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔ ہمیں باہری اور اندرونی دشمنوں کو پہچان کر اُن کے ناپاک منصوبوں اور کوششوں کو خاک میں ملانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہی وہ واحد سیاسی عوامی نمائندہ جماعت ہے جوجموں وکشمیر کو موجودہ دلدل سے نکال سکتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم ہر حال میں نیشنل کانفرنس کی آبیاری کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک خوشحال اور فارغ البال ماحول میں زندگی بسر کرسکیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرکاری اراضی فروخت کرنے میں ملوث افسران کے خلاف سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے : رویندر رینہ

Next Post

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے گلمرگ میں برف پر کرکٹ کھیلا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے گلمرگ میں برف پر کرکٹ کھیلا

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے گلمرگ میں برف پر کرکٹ کھیلا

اننت ناگ میں بھاجپا لیڈر کی کمر شل عمارت سیل

اننت ناگ میں بھاجپا لیڈر کی کمر شل عمارت سیل

ترکیہ اور شام میں قیامت صغریٰ

ترکیہ اور شام میں قیامت صغریٰ

ذہنی امراض: ایک چھپا آتش فشاں

ذہنی امراض: ایک چھپا آتش فشاں

لمبردار و چوکیدار انتخابات : اعلی تعلیم یافتہ نوجوان امتحان میں ہوئے شریک

لمبردار و چوکیدار انتخابات : اعلی تعلیم یافتہ نوجوان امتحان میں ہوئے شریک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »