• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سینئر اے اے جی کو عدالت کی پھٹکار

سینئر اے اے جی کو عدالت کی پھٹکار

by امت ڈیسک
14/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، اے آر ملک، نے ایک کیس کے سلسلہ میں مبینہ طور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے بجائے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ (اے ڈی سی) کو پیش کیا، جس پر جسٹس وسیم صادق نرگل نے سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل (اے اے جی) کی جانب سے پیشہ ورانہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لیا گیا۔ یاد رہے کہ عدالت نے ایک معاملے میں ڈی سی اننت ناگ سے ذاتی طور پر حاضر ہونے کی درخواست کی تھی لیکن ملک نے اے ڈی سی اننت ناگ محمد اشرف کو اس طرح پیش کیا کہ عدالت کو یقین ہو گیا کہ گویا ڈی سی اننت ناگ عدالت کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد عدالت کو سینئر اے اے جی کی پیشہ ورانہ بدانتظامی کا علم ہوا۔ جس پر جسٹس نرگل نے سینئر اے اے جی کو ہدایت کی کہ اس معاملہ میں پیر تک تحریری طور اپنا موقف واضح کریں، اور وضاحت کی جائے کہ انہوں نے کیس کی کارروائی کے دوران عدالت کی نوٹس میں یہ کیوں نہیں لایا کہ انہوں نے ڈی سی اننت ناگ کے بدلے اے ڈی سی اننت ناگ کو حاضر کیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ نہ ’’ہی سینئر اے اے جی اور نہ ہی اے ڈی سی نے عدالت کو یہ بتانے کی زحمت کی کہ ڈی سی اننت ناگ کے بجائے اے ڈی سی عدالت میں موجود ہیں اور انہوں نے اس طرح برتاؤ کیا جیسے ڈی سی اننت ناگ عدالت کے سامنے خود موجود ہوں۔ جبکہ اُن دونوں کی قانونی ذمہ داری تھی کہ وہ عدالت کو مطلع کرتے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کسی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتے اور ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ، عدالت کے سامنے موجود ہیں۔‘‘

عدالت نے سینئر اے اے جی کے اس غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک وکیل انصاف کی فراہمی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سینئر اے اے جی کی جانب سے یہ عمل غیر مناسب اور نا قابل قبول ہے۔‘‘ عدالت نے ڈی سی اننت ناگ کی طرف سے عدالتی ہدایات پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور اسے آسانی سے لینے پر بھی سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود ڈی سی نے عدالت میں پیشی سے گریز کیا ہے۔ جس کے پیش نظر، اس معاملے میں آگے بڑھنے سے قبل، ضلع مجسٹریٹ (ڈی سی) اننت ناگ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ محمد اشرف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 13 فروری 2023 کو عدالت میں حاضر رہیں، تاکہ وہ اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

کیس کا پس منظر
4 فروری 2023 کو جب یہ معاملہ سماعت کے لیے لیا عدالت میں پیش ہوا تو نہ تو ضلع مجسٹریٹ، اننت ناگ عدالت کے سامنے حاضر ہوئے تھے اور نہ ہی عدالت کے سابق احکامات کے مطابق جواب داخل کیا گیا تھا۔ کچھ وقت کے لیے مزکورہ افسر (ڈی سی اننت ناگ) یا ان کے وکیل کو کیس کا دفاع کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

سینئر اے اے جی نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ انہوں نے کیس کے سلسلہ میں تحریری جواب تیار کر لیا ہے اور اسے مثبت انداز میں سماعت کی اگلی تاریخ تک یا اس سے قبل داخل کر دیا جائے گا اور اس کے مطابق، رجسٹرار کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر اس کے تحریری جواب پر غور کریں، تاہم سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی یقین دہانی پر معاملہ ملتوی کر دیا گیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، اننت ناگ کی ذاتی حاضری کے لیے 6 فروری 2023 کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پزیر

Next Post

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بی بی سی پر آئی ٹی کارروائی کا یہ صحیح وقت نہیں : فاروق عبداللہ

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار؛ ممنوعہ مادہ، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار؛ ممنوعہ مادہ، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد

گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کے پرنسپل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کے پرنسپل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ایئر انڈیا کا ایئربس اور بوئنگ سے 540 طیارے خریدنے کا تاریخی معاہدہ

ایئر انڈیا کا ایئربس اور بوئنگ سے 540 طیارے خریدنے کا تاریخی معاہدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »