• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم انتخابی حربہ: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم انتخابی حربہ: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
20/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی نعرے سے گمراہ ہوئے بغیر اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ جموں و کشمیر میں اقتدار میں آئے تو ڈوگرہ سے وزیر اعلیٰ بنے گا لیکن مذکورہ وعدہ زمینی سطح پر پوری طرح سے کھو کھلا ثابت ہوا ہے۔ پی ڈی پی دفتر جموں میں موصوفہ نے کارکنوں سے کہا کہ ”ہم کشمیریوں کو آبادیاتی تبدیلی کے بارے میں خدشات ہیں، لیکن جموں کی آبادی پہلے ہی بدل چکی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے جموں وکشمیر پر بی جے پی براہ راست حکومت کررہی ہے لیکن جموں خطہ کے لوگوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو اپنی پالیسیوں کے لیے ایک تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہی ہے جو بعد میں ملک کے باقی حصوں میں نافذ کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ وہ ملک کو ‘بی جے پی راشٹر’ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے جموں میں پارٹی کارکنوں سے کہا کہ جموں وکشمیر اور ملک کو بچانے کے لیے گمراہ ہوئے بغیر یکجا ہو کر اپنی لڑائی لڑی جائے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو لداخ میں ہونے والی پیش رفت سے سبق سیکھنا چاہیے جہاں کارگل اور لیہہ کے لوگوں نے ریاست کا درجہ اور آئینی تحفظات کے مطالبے کی حمایت میں ہاتھ ملایا ہے۔

محبوبہ نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم انتخابی تھی اور اس کا مقصد ایک مخصوص کمیونٹی کو خوش کرنا تھا لیکن بی جے پی کے اس عمل سے سماجی بگاڑ بھی پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے جموں صوبہ کے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کی عوام کش پالیسیوں سے عوام کو بیدار کرنے کے لیے یکجا ہو کر کام کریں تاکہ زمینی سطح پر عوامی مشکلات کی جانب توجہ دلانے اور ان کو حل کروانے کے لیے عوامی آواز بلند کی جاسکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دہلی میں اویسی کے گھر پر حملہ

Next Post

ترال میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
ترال میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپے

ترال میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپے

گاندربل میں مٹی کے تودے کی زد میں آکر کئی رہائشی مکانات کو نقصان

گاندربل میں مٹی کے تودے کی زد میں آکر کئی رہائشی مکانات کو نقصان

کشمیر سے فوج کی واپسی متعلق تجویز مرکز میں زیر غور:رپورٹ

کشمیر سے فوج کی واپسی متعلق تجویز مرکز میں زیر غور:رپورٹ

جموں میں جموں پنتھرس پارٹی کے دفتر سربمہر

جموں میں جموں پنتھرس پارٹی کے دفتر سربمہر

کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عوام کے دباؤ میں آکر سرکار نے انہدامی مہم بند کی: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »