امت نیوز ڈیسک //
ترال میں ایس آئی یو کی جانب سے چھاپےپلوامہ:جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) کی جانب سے جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں دو مقامات پر تلاشی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترال سب ضلع کے ستورہ علاقے میں یہ تلاشی کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تلاشی کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ کے تحت ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی جا رہی ہیں۔ ستورہ اورشیرآباد میں یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تلاشی ابھیان شروع کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر روک تھام لگائی جا سکے۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔








