امت نیوز ڈیسک //
آیوشمان بھرت اسکیم میں دھاندلیوں کا انکشاف پر جموں و کشمیر اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے یوٹی کے 13 اسپتالوں پر کاروائی عمل میں لاکر 1.77 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق (جموں و کشمیر اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی)ایس ایچ اے نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (AB-PMJAY) کو لاگو کرتے ہوئے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر 13 اسپتالوں کی فہرست معطل کردی ہے اور 17 دیگر پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔
ایس ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں دھوکہ دہی سرگرمیوں میں ملوث اسپتالوں پر جرمانے کے طور پر 1.77 کروڑ روپے سے زائد رقم عائد کیا گیا ہے جن میں سے اب تک ایس ایچ اے کے ذریعہ 1.34 کروڑ روپے سے زائد رقم کی وصولی کی گئی ہے۔










