• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگی سے زیادہ ہو گا: وزیر اعظم

بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگی سے زیادہ ہو گا: وزیر اعظم

by امت ڈیسک
21/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بھارت اور سنگاپور کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم آج آپس میں جڑ گئے ہیں اور اب سنگاپور اور ہندوستان دونوں ممالک میں دنوں ممالک کے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم-یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) اور پے ناؤ کے ذریعہ رقم کا لین دین کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کی ویڈیو لنک کے ذریعہ موجودگی کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس اور سنگاپور مانیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر روی مینن نے اپنے اپنے موبائیل فون سے ایک دوسرے کو رقم منتقل کرکے اس سروس کا آغاز کیا۔ سنگاپور پہلا ملک ہے جس کے ساتھ ہندوستان نے ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم کو مربوط کیا ہے۔ اس سے سنگاپورمیں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانی برادری کا بہت فائدہ ہوگا اور ہندوستان میں ان کی سرمایہ کاری وغیرہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر مودی نے کہا کہ جلد ہی ملک میں ڈیجیٹل لین دین کا حجم نقدی سے بڑھ جائے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کی دوستی بہت قدیم ہے اور ہمیشہ وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے۔ ہمارے لوگوں کے باہمی رشتے اس کی بنیاد رہے ہیں۔ یوپی آئی-پے ناؤ لنک کا آغاز دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ایک ایسا تحفہ ہے جس کا وہ بڑی بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی ہمیں کئی طریقوں سے ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔ فن ٹیک بھی ایک ایسا شعبہ ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ عام طور پر، اس کا دائرہ کسی ملک کی سرحدوں تک محدود ہوتا ہے۔ لیکن، آج کا آغاز سرحد پار فن ٹیک کنیکٹیویٹی میں ایک نئے باب کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے بعد سنگاپور اور ہندوستان کے لوگ اپنے موبائل فون سے اسی طرح رقم منتقل کر سکیں گے جس طرح وہ اپنے اپنے ممالک میں کرتے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو اپنے موبائل سے کم خرچ میں فوری طور پر رقوم کی منتقلی میں مدد ملے گی۔ اس سہولت سے دونوں ممالک کے درمیان رقم کے تبادلے کا سستا اور فوری آپشن ممکن ہو سکے گا۔ اس سے ہمارے بیرون ملک مقیم بھائیوں اور بہنوں، پیشہ ور افراد، طلباء اور ان کے اہل خانہ کو بہت فائدہ ہوگا۔مودی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں، ہندوستان نے اختراع اور جدید کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہمارے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام نے ملک میں زندگی کی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھایا ہے۔ اس نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے ساتھ مالی شمولیت کو ایک بے مثال حوصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا مہم نے حکمرانی اور عوامی خدمات کے نفاذ میں بے مثال بہتری کو ممکن بنایا ہے۔ یہ ہندوستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ہی طاقت ہے کہ کووڈ وبا کے دوران ہم کروڑوں لوگوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقم منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پانچ سال پہلے میں نے سنگاپور میں کہا تھا کہ فن ٹیک – جدت اورنوجوان-توانائی میں یقین کا ایک بہت بڑا تہوار ہے۔ فن ٹیک اور ڈیجیٹل انقلاب میں ہندوستان کی کامیابی کی قیادت ہمارے ٹکنالوجی-ٹرینڈ نوجوان ہی کررہے ہیں۔ آج فن ٹیک کی دنیا میں ہندوستان کے ہزاروں اسٹارٹ اپس اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر رہے ہیں۔ اسی توانائی کی وجہ سے، آج فوری ڈیجیٹل لین دین کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یوپی آئی ہندوستان میں ادائیگی کا سب سے پسندیدہ نظام بن گیا ہے۔ تاجر اور گاہک دونوں اسے زیادہ سے زیادہ اپنا رہے ہیں۔ لہذا آج بہت سے ماہرین یہ پیشین گوئی کر رہے ہیں کہ جلد ہی ہندوستان میں ڈیجیٹل والیٹ لین دین، نقد لین دین سے بڑھ جائے گا۔ پچھلے سال یعنی 2022 میں یوپی آئی کے ذریعے تقریباً 126 لاکھ کروڑ روپے، یعنی تقریباً 20 کھرب سنگاپور ڈالر سے زیادہ کے لین دین ہوئے۔ اگر ہم ادائیگیوں کی تعداد کی بات کریں تو یہ 7400 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کا یوپی آئی نظام کتنی بڑی تعداد کو آسانی اور محفوظ طریقے سے کام کر رہاہے۔ مودی نے کہا کہ یہ بھی اچھی بات ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ یو پی آئی کی شراکت داری بھی بڑھ رہی ہے۔ سنگاپور پہلا ملک ہے جہاں آج سے فرد سے فرد ادائیگی کی سہولت شروع ہو گئی ہے۔ اس کے لیے سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی اور ریزرو بینک آف انڈیا اور اس کوشش کو کامیاب بنانے میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد۔ اس تقریب کے بعد مودی اور لی سین لونگ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت بھی ہوئی جس میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔( یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران:سلمان رشدی پر حملے کرنے والے نوجوان کو ہزارمربع میٹر زمین کا انعام

Next Post

جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس یکم اپریل سے ہوگا نافذ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس یکم اپریل سے ہوگا نافذ

جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس یکم اپریل سے ہوگا نافذ

جموں وکشمیر میں بہت جلد انتخابات ہوں گے: ترون چھگ

جموں وکشمیر میں بہت جلد انتخابات ہوں گے: ترون چھگ

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

کولگام اور بارہمولہ مں3 گرفتار؛ ممنوعہ مادہ برآمد

نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ عوام کش، فوری طورپر واپس لینے کی ضرورت : نیشنل کانفرنس

سری نگر جموں شاہراہ پر 865 میٹر طویل ٹنل کو 15مارچ سے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا: حکام

سری نگر جموں شاہراہ پر 865 میٹر طویل ٹنل کو 15مارچ سے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا: حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »