• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایران:سلمان رشدی پر حملے کرنے والے نوجوان کو ہزارمربع میٹر زمین کا انعام

ایران:سلمان رشدی پر حملے کرنے والے نوجوان کو ہزارمربع میٹر زمین کا انعام

by امت ڈیسک
21/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

تہران: ایران میں امام خمینی کے فتویٰ پر عمل درآمد کروانے والی فاؤنڈیشن نے سلمان رشدی پر حملہ کرکے اس کی ایک آنکھ اور ایک بازو کو ناکارہ کرنے والے 24 سالہ نوجوان کو ایک ہزار مربع زرعی زمین بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سید روح اللہ خمینی کے فتووں کو نافذ کرنے والی فاؤنڈیشن کے سیکرٹری محمد اسماعیل زری نے شیعہ امریکی نوجوان 24 سالہ ہادی معطر کو ایک ہزار مربع زرعی زمین بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

محمد اسماعیل زری نے کہا کہ نوجوان کے حملے کے بعد سلمان رشدی کی حالت اب مردے سے بھی بدتر ہے۔ وہ چلتی پھرتی لاش بن گیا ہے۔ اس لیے نوجوان کو امام خمینی کے فتوے پر عمل کرنے پر انعام سے نواز رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے ایک تقریب میں سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس میں ملعون کی ایک آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہوگیا۔

حملے کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو دبوچ لیا تاہم اس نے اپنا کام کردیا۔ امریکی نژاد نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ایرانی فاؤنڈیشن کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ نوجوان ہادی مطر کے حراست میں ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ میں کوئی بھی اس انعام کو وصول کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی نے 33 سال قبل کتاب شیطانی آیات میں گستاخیٔ رسالت کا مرتکب ہونے پر ملعون سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ دیا تھا اور انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

تاہم 1997 سے 2005 تک ایران کی صدر رہنے والے محمد خاتمی کی اصلاحاتی حکومت نے خود کو امام خمینی کے اس فتویٰ سے دور کر لیا تھا تاہم ایران میں مختلف تنظیموں کی جانب سے رشدی کے سر پر لاکھوں ڈالر کا انعام بڑھتا رہا اور فتویٰ کبھی نہیں اٹھایا گیا۔

روح اللہ خمینی کے جانشین ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ٹوئٹر پر سلمان رشدی کے قتل کے فتویٰ کو اٹل قرار دیا تھا جس پر 2019 میں ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آیوشمان بھارت اسکیم میں دھاندلیوں کا انکشاف، 13 اسپتالوں پر 1.77 کروڑ روپے جرمانہ عائد

Next Post

بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگی سے زیادہ ہو گا: وزیر اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگی سے زیادہ ہو گا: وزیر اعظم

بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ، جلد ہی نقد ادائیگی سے زیادہ ہو گا: وزیر اعظم

جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس یکم اپریل سے ہوگا نافذ

جموں کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس یکم اپریل سے ہوگا نافذ

جموں وکشمیر میں بہت جلد انتخابات ہوں گے: ترون چھگ

جموں وکشمیر میں بہت جلد انتخابات ہوں گے: ترون چھگ

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

کولگام اور بارہمولہ مں3 گرفتار؛ ممنوعہ مادہ برآمد

نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ عوام کش، فوری طورپر واپس لینے کی ضرورت : نیشنل کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »