امت نیوز ڈیسک //
جموں / / پولیس نے ہفتہ کو جموں کے تریکوٹہ نگر علاقے میں لوگوں سےدھوکہ دہی کے الزام میں پانچ افراد کو گر فتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گر فتار افراد میں چار کشمیری شامل ہیں اور ایک دہلی کا رہنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ افراد لوگوں کو پیسے دو گنا کرنے کا وعدہ کر کے لالچ دیتے ہیں اور ان سے بھاری رقومات حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "ابتدائی تفتیش کے مطابق ، ملزمان ڈمی نوٹ ملا کر رقم واپس کرتے تھے۔
پولیس نے جتایا کہ ان کے پاس سے پانچ لاکھ روپے ( بھارتی کرنسی) اور ڈمی نوٹوں کے بنڈل برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔









