امت نیوز ڈیسک //
جموں / / پولیس نے کہا کہ سانبہ ضلع میں ہفتہ کو ایک آئی ٹی بی پی افسر کے بیٹے سمیت چار مبینہ مجرموں کو ایک دیسی ساختہ پستول اور کئی تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وجے پور کے نتھوال میں ایک گینگ کے ذریعہ مجرمانہ دھمکی اور ہتھیاروں سے متعلق ایک حالیہ معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ گر فتاریاں عمل میں آئیں۔ اس نے گر فتار ملزمین کی شناخت انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی ) افسر کے بیٹے روہت اور اس کے ساتھی سنیل شر ما عرف گڈو ، راجویر گل اور انکش شر ما عرف "جلو” کے طور پر کی ہے، یہ سبھی وجے پور کے رہنے والے ہیں۔ ترجمان نے کہا روہت گینگ کا سرغنہ ہے اور ایک بد نام زمانہ غنڈہ ہے۔ وہ اس سے قبل قتل کی کوشش، مجرمانہ دھمکیاں دینے اور غیر قانونی ہتھیاروں کی نمائش سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیل جاچکا ہے”۔ سینٹر پر ٹھنڈنٹ آف پولیس، سانبہ، بینم توش نے کہا کہ چاروں ملزمین کی گر فتاری کے ساتھ ہی نتھوال، وجے پور کے ہتھیاروں کی نشاندہی کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور غیر قانونی ہتھیار ضبط کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گر فتار افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔








