• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اونتی پورہ انکاونٹر سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی:ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

اونتی پورہ انکاونٹر سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی:ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

by امت ڈیسک
28/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ہوئے انکاونٹر میں دو عسکریت پسندوں اور ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا ہے۔ اس انکاؤنٹڑ کو پولیس نے سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج محمد رئیس بٹ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس انکاونٹر کو احتیاط کے ساتھ انجام پذیر پہنچایا گیا کیونکہ ایک عسکریت پسند نے مقامی مسجد میں پناہ لی تھی ،جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے انکاؤٹر کو احتیاط سے انجام دیکر عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے عسکریت پسند نے ایک گھر میں پناہ لی تھی جہاں اسے سکیورٹی فروسز نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں جو سیکورٹی فورسز اور پولیس کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس انکاؤنٹر میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت عاقب مشتاق بھٹ کے طور پر ہوئی ہے جو پلوامہ کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عاقب احمد نے حزب المجایدین کا عسکریت پسند تھا اور وہ اب ٹی آر ایف نامی تنظیم کے لیے کام کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مہلوک عسکریت کی شناخت کی جارہی ہے۔

بتادیں کہ منگل کو اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع لی تھی جس کے بعد علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ دریں اثناء اے ڈی جی پی کشمیر نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا، "ہلاک شدہ جنگجو کی شناخت پلوامہ کے عاقب مشتاق بھٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ عاقب احمد بھٹ اے کیٹیگری عسکریت پسند تھا جو شروع میں حزب المجاہدین سے وابستہ تھا بعد میں وہ ٹی آر ایف نامی عسکریت پسند تنظیم کے لیے کام کرتا تھا۔ انہوں نے ٹیوٹ میں مزید لکھا کہ مہلوک عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آج شام سے برفباری اور بارش کی پیشگوئی ، زمینی رابطہ میں خلل ہو سکتا ہے:محکمہ موسمیات

Next Post

سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی

سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی

بلڈوز مہم، بجلی و پانی فیس میں اضافہ اور پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق موجودہ حکومت کی حصولیابیاں: ڈاکٹر کمال

بلڈوز مہم، بجلی و پانی فیس میں اضافہ اور پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق موجودہ حکومت کی حصولیابیاں: ڈاکٹر کمال

ہند چین کشیدگی کے بیچ چینی وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہونگے وارد

ہند چین کشیدگی کے بیچ چینی وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہونگے وارد

مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وکشمیر وارد

مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وکشمیر وارد

سکمز صورہ کا کنٹرول محکمہ صحت کو دیا گیا

سکمز صورہ کا کنٹرول محکمہ صحت کو دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »