امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرینگر کے اسکولی میں اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر کے 2 بجے تک رکھا گیا ہے ۔اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ منگل کے روز جاری کردہ حکمنامے کے مطابق شہر سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رکھا گیا ہے۔ایسے میں کل سے اسکولوں میں شروع ہونے والی تعلیمی سرگرمیاں صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سرینگر نے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر صوبے میں اسکول سرمائی تعطیلات کے بعد یکم مارچ یعنی کل سے دوبارہ سے کھل رہے ہیں۔اس سے قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اول تا ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو اگلے ماہ 20 ماہ مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔کلاس ورک شروع کرنے کی خاطر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایجوکیش افسران اور تمام پرنسپل صاحبان کو ہدایت دی ہے کہ وہ پہلی سے ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو 20 مارچ تک مکمل کریں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کے مطابق اس حوالے چیف ایجوکیش افسران اور ڈائٹس کے پرنسپلز کے نام بھیجے گئے مواصلات میں کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کے اسکول سربراہان کو ہدایت دیں کہ وہ امتحانات کا عمل 20 مار2023 تک مکمل کریں تاکہ نیا کلاس ورک فوری طور شروع کیا جاسکے۔ایسے میں جے اینڈ کے ایس سی ای آر ٹی کے زریعے امتحانات کے طریقہ کار سے متعلق پہلے ہی سی ای اوز اور ڈائٹس کو مطالع کیا گیا ہے۔










