امت نیوز ڈیسک //
سری نگر // بارڈر سیکورٹی فورسز کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے منگل کو کہا کہ پوری سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کشمیر کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مشغول کرنے ، ان کے ساتھ بہتر تال میل بنانے کی کوششیں کر رہی ہے اور انہیں قومی تعمیر کی طرف موڑنے میں مشغول ہے۔ کمپیوٹر سائنس میں نوجوانوں کو تربیت دینے کے لیے پلوامہ میں منعقدہ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے دوران، یادو نے کہا کہ تمام سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بہتر تال میل کے لیے کوشاں ہیں۔ آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو نے کہا، ”ہم نوجوانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مشغول ہونے کی کو شش کر رہے ہیں اور انہیں قومی مفاد اور ملک کی تعمیر کے کام کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔ جموں اور کشمیر میں ملی ٹینسی کے خلاف کریک ڈاون کے بارے میں، یادو نے کہا کہ سیکورٹی فورسز عسکری گروپوں کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہیں تا کہ ان کے حامیوں کو مار گرایا جا سکے۔










