امت نیوز ڈیسک //
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کے روز ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ملی ٹنٹ تنظیم حزب المجاھدین کے ایک ملی ٹنٹ کی جائیداد کو سربمہر کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ باسط ریشی ساکن یمبرزلواری سوپور جو کہ اس وقت پاکستان میں مقیم ہے کو یو اے پی اے کے تحت ملی ٹنٹ قرار دے کر ان کی جائیداد کو سوپور علاقے میں سربمہر کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (جمعرات) کو سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں ملی ٹنٹ تنظیم العمر کے چیف مشتاق احمد زرگر کی جائیداد کو بھی این آئی اے کی جانب سے سربمہر کردیا گیا تھا۔









