امت نیوز ڈیسک //
سری نگر // سری نگر کے علاقے پارم پورہ میں ایمبولینس کی زد میں آنے کے بعد دو افراد لقمہ اجل گئے۔
تفصیلات کے مطابق، ایمبولینس نے پیارم پورہ علاقے میں چلڈرن ہسپتال کے قریب دو افراد کو ٹکر مار دی۔
زرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں علی محمد ڈار (عمر 56) ولد غلام نبی ڈار سکنہ نو پورہ بارہمولہ اور فیاز احمد چوپان (عمر 48) ولد غلام احمد سکنہ حدی پور و رفیع آباد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد کو جے وی سی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس زرائع نے جایا کہ ایمبولینس کے ڈرائیور کو گر فتار کیا گیا ہے ، جبکہ اس گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔










