امت نیوز ڈیسک //
جموں سرینگر قومی پر منگل کے روز رامبن کے سیری کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں 2 گاڑیاں آئی جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3خواتین سمیت 6دیگرزخمی ہوگئے ۔
ادھر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی جس کی وجہ سے شاہراہ پر مسافر ومال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکررہ گئیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کرنے کے لئے اقدامات جاری ہے۔










