• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں وائرل فلو کیسوں میں غیرمعمولی اضافہ

کشمیر میں وائرل فلو کیسوں میں غیرمعمولی اضافہ

by امت ڈیسک
12/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر:وادی کشمیر میں پچھلے کئی روز سے وائرل فلو کے کیسوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کشمیر کے چلڈرن ہسپتال میں یومیہ وائرل فلو میں مبتلا بچوں کی تعداد میں روز افزاں اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے والدین میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر گھر کے کسی فرد میں کھانسی یا بخار ہے تو اس کو الگ تھلگ رکھا جائے ۔اطلاعات کے مطا بق گزشتہ کئی دنوں سے وادی کشمیر کے ہسپتالوں میں وائرل فلو کے کیس یومیہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ چلڈرن ہسپتال بمنہ میں بخار اور کھانسی میں مبتلا بچوں کی تعداد روز افزاں بڑھ رہی ہے جبکہ بچوں کے ساتھ ساتھ اب بالغ بھی اس فلو کا شکار ہو رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتا ل بمنہ میں روزانہ وائرل فلو کے در کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ڈاکٹروں نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت دی۔ماہر طب کے مطابق آر ایس وی کے ساتھ ساتھ انفلوئنز ا وائرس اور ‘ایچ تھری این ٹو’ نے وادی میں دستک دی ہے جس وجہ سے ہسپتالوں میں یومیہ درجنوں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں تیزی سے وائرل انفکیشن پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم احتیاطی تدابیر خاص کر ماسک کا استعمال لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس نئے انفکیشن میں مبتلا مریض کی کھانسی کم ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگتا ہے۔ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ از خود اینٹی بائیوٹیکس لینے سے گریز کریں۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک تبدیل شدہ وائرس اس وقت وادی میں ایکٹو ہے جس کے پیش نظر احتیاط ضروری ہے۔ڈاکٹروں نے والدین کو مشور ہ دیا ہے کہ بخار اور کھانسی کی صورت میں بچوں کو الگ تھلگ رکھا جائے اور متاثرہ بچوں کو بزرگوں کے قریب نہ جانے دیں کیونکہ شوگر اور بلڈ پریشر مریضوں کے لئے یہ فلو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر کوئی بچہ بخار کھانسی میں مبتلا ہے تو اُس کو گھر میں ہی رکھا جائے اور اسی کسی بھی صورت میں اسکول نہ بھیجیں۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سانس سے متعلق بیماری انفلوئنزا کے معاملوں میں اضافہ پر تمام ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے اور اور کسی بھی حالات سے نپٹنے کی تیاری کرنے کو کہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ماتحت، پرنسپل سکریٹری اورصحت کے سکریٹری کو لکھے خط میں کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انفلوئنزا کے معاملے کو دیکھتے ہوئے سانس سے متعلق ان یگریٹیڈ مانیٹرنگ سسٹم کی ہدایت پر عمل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس سے متعلق میں ریاستوں سے عام عوام کے درمیان بیداری فروغ دینے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہاتھ دھونے،اور متاثرین کو جلد رپورٹ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے انفوئنزا سے نپٹنے کے لئے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آکسیجن، کووڈ اور انفوئنزا ویکسین کی کامیابی بنائے رکھنے کے لئے کہا۔مرکزی سکریٹری نے کہا کہ ایگریگریڈ مانیٹرنگ پروگرام کی اکائیوں کو تمام معاملے میں نمونے جانچ کے لئے بھجنا چاہئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بی جے پی الیکشن کے لیے تیار، اپوزیشن بکھرا ہوا ہے: الطاف ٹھاکر

Next Post

عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل:امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل:امیت شاہ

عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل:امیت شاہ

وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کا یوم حساب آگیا: درخشاں اندرابی

وقف جائیداد کی بندر بانٹ کرنے والوں کا یوم حساب آگیا: درخشاں اندرابی

اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی کمین گاہ تباہ

اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کی کمین گاہ تباہ

اننت ناگ میں ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کا رہائشی مکان منسلک

اننت ناگ میں ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کا رہائشی مکان منسلک

دوحہ جانے والے بھارتی طیارےکی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

دوحہ جانے والے بھارتی طیارےکی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »