امت نیوز ڈیسک //
ضلع اننت ناگ میں خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے ملی ٹینسی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کے رہاشی مکان کو منسلک کیا ہے۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفضیلات کے مطابق ایس آئی یو نے ملی ٹینسی سرگرمیوں ملوث مجرم محمد اسحاق ملک ولد سیف اللہ ملک ساکنہ دھنوتی پورہ کوکرناگ کے رہاشی مکان کو ایگزیکیٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں UAP 25 کے تحت منسلک کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم مختلف دفعات کے تحت اس وقت ڈسٹرک جیل اننت ناگ میں زیر حراست ہے۔







