• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چونکا دینے والی ویڈیو، مشہور ریپر کی سٹیج پر سامعین کے سامنے موت ہوگئی

چونکا دینے والی ویڈیو، مشہور ریپر کی سٹیج پر سامعین کے سامنے موت ہوگئی

by امت ڈیسک
14/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جوہانسبرگ) ایک حیران کن منظر میں مشہور ریپر کوسٹا ٹیچ جنوبی افریقہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے سامنے انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔

جنوبی افریقی ریپر جن کا اصل نام ’’ کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو ‘‘ تھا۔ اس ویڈیو نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں سنگر جوہانسبرگ میں سٹیچ پر گانا گاتے ہوئے گر گیا اور پھر جان کی بازی ہار گیا۔ سنگر کی عمر صرف 28 سال تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں جنوبی افریقہ میں "الٹرا میوزک” فیسٹیول کے دوران ’’کوسٹا ٹیچ‘‘ کو گاتے ہوئے اور پھر سٹیج پر گرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد دوسروں نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ۔ سنگر نے پھر گانا شروع اور پھر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔ ریپر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کردیا گیا۔ طبی حکام نے اس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی۔

South African rapper Costa Titch has reportedly #diedsuddenly on stage at a music festival. pic.twitter.com/zAbzWCmBlk

— DiedSuddenly (@DiedSuddenly_) March 12, 2023

گلوکار کے بھائی نے اتوار کو موت کی خبر کی تصدیق کردی اور مرحوم کے ’’ انسٹا گرام ‘‘ اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم خود کو سنگر کوسٹا ٹیچ کی موت کا اعلان کرنے پر مجبور محسوس کر رہے ہیں۔ انہو ں نے اس ہنگامی حالت میں اور آخری گھنٹوں میں ’’ کوسٹا ٹیچ‘‘ کے قریب موجود تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

الٹرا میوزک فیسٹیول نے بھی ایک بیان میں اظہار تعزیت کیا اور واضح کیا کہ کوسٹا جنوبی افریقہ میں ایک بااثر آواز، ایک باصلاحیت ریپر، ڈانسر، گلوکار، نغمہ نگار، ساتھی اور شاندار دوست تھا۔

کوسٹا ٹیچ سواتینی اور موزمبیق کی سرحدوں کے قریب مبومبیلا شہر سے تعلق رکھنے والا گلوکار تھا۔ اسے افریقہ میں سٹار بنانے والے گانوں میں گانے "بگ فلیکسا” کا کردار رہا ۔ اس گانے کو ٹک ٹاک پر شاندار کامیابی ملی اور اس نے یوٹیوب پر بھی 45 ملین ویوز حاصل کر لیے۔ ریپر نے حال ہی میں ایک میوزک کمپنی کے ساتھ شراکت داری میں حصہ لیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دریا کے درمیان پنجرے میں قید : اطالوی قصبہ میں سیاستدانوں کے لیے انوکھی علامتی سزا

Next Post

انڈیا پانچ برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک، پاکستان آٹھویں نمبر پر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
انڈیا پانچ برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک، پاکستان آٹھویں نمبر پر

انڈیا پانچ برس سے جنگی ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک، پاکستان آٹھویں نمبر پر

کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ کارکن گرفتار :پولیس

سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ کارکن گرفتار :پولیس

معمر ترین فلسطینی قیدی 17 برس بعد اسرائیلی جیل سے رہا

معمر ترین فلسطینی قیدی 17 برس بعد اسرائیلی جیل سے رہا

معروف سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال

معروف سینئر صحافی وید پرتاپ ویدک کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »