امت نیوز ڈیسک //
ضلع بارہمولہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفضیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن کریری نے خالد اشرف کی نگرانی میں سلوسا کریری کے نزدیک ناکے کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کر کے ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔
اس دوران پولیس نے عوامناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے پولیس کو بھر پور تعاون دیں تاکہ اس بدت کا خاتمہ کیا جاسکے۔








