• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے حساس علاقوں میں زیڈ پلس سکیورٹی کے ساتھ گھومنے والے شخص کے سلسلے میں حکومت وضاحت دے

کشمیر کے حساس علاقوں میں زیڈ پلس سکیورٹی کے ساتھ گھومنے والے شخص کے سلسلے میں حکومت وضاحت دے

by امت ڈیسک
18/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے انتہائی حساس علاقے میں زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ ایک شخص گھوم رہا ہے اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ شخص وہاں کیا کرنے گیا ہے،ا س لئے حکومت کو اس سلسلے میں وضاحت دینی چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس شخص کا پتہ دہلی کا ہے اور وہ گزشتہ پانچ ماہ سے 55 سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ کشمیر کے انتہائی حساس علاقوں میں گھوم رہا ہے۔ اسے وہاں کس نے اور کیوں بھیجا ، اس بارے میں صورتحال واضح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے خود ٹویٹ کیا ہے کہ وہ کشمیر کی وادیوں میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ شخص پانچ ماہ سے وزیر اعظم کے دفتر کے نام کا استعمال کر کے زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ کشمیر کے حساس علاقوں میں کیوں گھوم رہا ہے؟ وہ ایسی جگہ جا رہا ہے جہاں عام آدمی نہیں جا سکتا۔ دہلی کو یہ خبر نہیں ہوتی کہ وہ وہاں گھوم رہا ہے۔ وہ شخص خود ٹویٹ کرکے اور اپنی تصویر لگا کر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کر رہا ہے کہ اسے کشمیر میں خدمت کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا، ‘وہ تصویر لگا رہا ہے۔ سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ حساس علاقوں میں گھوم رہا ہے۔ ملک میں 40 لوگوں کو یہ سکیورٹی ملی ہے۔ اس سکیورٹی میں 55 افراد کا دستہ ہوتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حکومت نے سابق وزرائے اعظم کو دی جانے والی اس سکیورٹی میں کمی کر دی ہے لیکن کشمیر میں گھومنے پھرنے گئے اس شخص کو زیڈ پلس سکیورٹی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کے کہنے پر وہ شخص وہاں گیا ہے۔ 14 فروری 2019 کو اسی علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ہمارے فوجی شہید ہوئے تھے۔ حملے کے لیے آر ڈی ایکس کیسے آیا، یہ آج تک معلوم نہیں ہو سکا۔ اسی کشمیر میں جب ڈی ایس پی دیویندر سنگھ دہشت گردوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تب انہوں نے ڈی آئی جی سے کہا تھا کہ میرا گیم کیوں خراب کرتے ہو۔ کیا گیم تھا، کسی کو پتہ نہیں، لیکن آج ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو بغیر تفتیش کے چھوڑ دیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ دیویندر سنگھ کو کیوں رہا کیا گیا اور وہ کہاں ہے؟ کیا یہ اسی ٹول کٹ کا حصہ ہے؟ کیا اس سلسلے میں کوئی بھی شخص پکڑا جائے گا اور اس کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی۔’ ترجمان نے کہا کہ جو شخص زیڈ پلس سیکورٹی کے ساتھ کشمیر میں گھوم رہا ہے اس نے اپنا پتہ 34 مینا کا دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ فلیٹ کس کے نام پر الاٹ ہے اور دہلی سے کس کے کہنے پر کشمیر گیا اور کشمیر میں کیا کر رہا ہے۔ یہ سوال قومی سلامتی کے حوالے سے اہم ہے۔( یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں موجودہ حکومت لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پی ایم او کو خوش کرنے کیلئے:عمر عبداللہ

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں وقف کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
لفٹینٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں وقف کیا

لفٹینٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں وقف کیا

بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار:  سی بی آئی

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار: سی بی آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »