• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لفٹینٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں وقف کیا

لفٹینٹ گورنر نے نئے تعمیر شدہ درگا بھون کو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں وقف کیا

by امت ڈیسک
18/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کٹڑہ 18 مارچ /لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج شری ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گپھا کے نزدیک نئے تعمیر شدہ درگا بھون کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی جی کے درشن کئے اور اس سہولت کو یاتریوں کیلئے وقف کیا ۔ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی پوری ٹیم اور پروجیکٹ سے وابستہ سبھی کو مبارکباد دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ بھون جس میں روزانہ 3000 یاتریوں کو ٹھہرانے کی گنجائش ہے ، ہجوم کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے علاوہ متلاشیوں کو آسانی اور راحت فراہم کرے گا ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ شرائین بورڈ نے یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف نئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو زندہ کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی کی یاترا پر آنے والوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم روائتی اقدار کو تقویت دیں اور ملک اور بیرون ملک سے آنے والے شردھالوؤں کے سفر کو آسان بنائیں خاص طور پر وہ لوگ جو بزرگ ، بیمار اور خاص طور پر معذور ہیں ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ شردھالوؤں کیلئے سہولیات تیار کرتے ہوئے تاجروں ، ٹٹو والوں ، مقامی تاجر برادری اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تارا کوٹ سے سانجھی چھت تک ایک روپ وے جلد بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں مقامی لوگوں ، تاجروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتا ہوں کہ روپ وے کی سہولت صرف بزرگوں ، بیماروں اور خاص طور پر معذور عقیدت مندوں کو فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے روزانہ یاتریوں کی محدود گنجائش رکھی ہے اس سے تاجروں ، کاروباری برادری اور ٹٹو والوں کی روزی روٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے تمام خدشات پر تبادلہ خیال اور حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے خطے کے ممتاز روحانی اور مذہبی مقامات کو روحانی سیاحتی سرکٹ پر لانے کی کوشش کا بھی اشتراک کیا جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزی روٹی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شرائین بورڈ نے کٹڑہ کے قریب شنکر آچاریہ مندر کی تعمیر نو کو بھی منظوری دے دی ہے ۔ زیر زمین کیبلنگ کا کام اگلے ماہ مکمل کر لیا جائے گا اور اسکائی واک جون کے مہینے تک تیار ہو جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں مذہبی سیاحت کے شعبے کو بلند کرنے کیلئے اور بھی بہت سے منصوبے زیر غور ہیں ۔ افتتاحی تقریب کا آغاز لفٹینٹ گورنر کے ساتھ بورڈ کے ارکان اور چیف سیکرٹری کے ساتھ ہوا اور پوجا کی رسومات میں حصہ لیا ۔ قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے پوتر گپھا کے درشن کئے اور سب کیلئے خوشی ، امن اور خوشحالی کی پرارتھنا کی ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری ، ڈویژنل کمشنر جموں مسٹر رمیش کمار ، شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے اراکین ، ایس ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او مسٹر انشول گرگ اور یاتریوں کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر کے حساس علاقوں میں زیڈ پلس سکیورٹی کے ساتھ گھومنے والے شخص کے سلسلے میں حکومت وضاحت دے

Next Post

بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

بارہمولہ میں پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ضبط، 3 گرفتار

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

مقتول دوشیزہ کی تصویر اور ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: ڈی ایل ایس اے بڈگام

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار:  سی بی آئی

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار: سی بی آئی

لاہور قلندرز نے دوسری بار پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا

لاہور قلندرز نے دوسری بار پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »