امت نیوز ڈیسک //
ضلع بارہمولہ کے نمبلا اوڈی میں پولیس نے 3 افراد کو غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگلنگ کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفضیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن اوڈی نے ایس ڈی پی او کی نگرانی میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی ضبط کر کے ان کے خلاف مختف دفعات کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی۔
اس دوران پولیس نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے پولیس کو بھر پور تعاون دیں۔








