• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لاہور قلندرز نے دوسری بار پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا

لاہور قلندرز نے دوسری بار پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا

by امت ڈیسک
19/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لاہور: لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں لاہور نے محمد رضوان کی ٹیم ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے دی۔ آخری گیند پر ملتان سلطان کو میچ جیتنے کے لیے 4 رنز درکار تھے لیکن زمان خان کی گیند پر خوشدل شاہ صرف 2 رنز بنا سکے۔ لاہور مسلسل دوسری مرتبہ خطاب جیتی ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ملتان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف رکھا۔

لاہور کی جانب سے مرزا بیگ (30) نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بیگ 18 گیندوں میں 5 چوکے اور 1 چھکا لگانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد عبداللہ شفیق نے ذمہ داری سنبھالی۔ عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں میں 8 چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں فخر زماں (39) رنز کی اننگ کھیلی، سیم بلنگز (9)، احسان بھٹی (0) اور سکندر رضا (1) سستے میں آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین آفریدی نے صرف 15 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44 رنز بنائے۔ ان اننگز کی مدد سے لاہور نے 6 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ ٹیم نے آخری 5 اوورز میں 85 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے عثمان میر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 2020 کا خطاب اپنے نام کیاملتان سلطانز نے 201 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز ہی بنا سکی اور اسے ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عثمان خان اور محمد رضوان نے ملتان کو تیز شروعات دلائی۔ چوتھے اوور میں جب عثمان آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا سکور 41 رنز تھا۔ تیسرے نمبر پر اترنے والے ریلی روسو نے بھی طوفانی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 32 گیندوں میں 7 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ راشد خان نے انہیں بولڈ کیا۔ رضوان 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں کیرون پولارڈ نے 19 رنز جبکہ خوشدل شاہ نے 12 گیندوں میں 25 رنز کی اننگ کھیلی۔ آخری تین اوورز میں ملتان کو جیت کے لیے 41 رنز درکار تھے لیکن ٹیم 39 رنز ہی بنا سکی۔ شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی احسان اللہ کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار: سی بی آئی

Next Post

امارگروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
امارگروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

امارگروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

گجرات کے شہری کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں بلکہ ایک غلطی ، تحقیقات جاری: اے ڈجی جی پی

گجرات کے شہری کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں بلکہ ایک غلطی ، تحقیقات جاری: اے ڈجی جی پی

منوج سنہا نے ماتا ویشو نیو دیوی مندرمیں دُرگا بھون کا افتتاح کیا

منوج سنہا نے ماتا ویشو نیو دیوی مندرمیں دُرگا بھون کا افتتاح کیا

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

اونتی پورہ حادثہ: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، مہلوکین کی تعداد 5تک پہنچ گئی

ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ) کو سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ) کو سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »