• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امارگروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

امارگروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

by امت ڈیسک
19/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر:خلیجی ملک متحدہ عرب امارت گروپ نے وادیٔ کشمیر میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ سمپورہ میں ایک بڑے شاپنگ کمپلیکس کی سنگ بنیاد ڈالی۔ تین سو کنال اراضی پر محیط اس مقام پر سنہ 2005 میں سابق وزیر اعلٰی غلام نبی آزاد نے بین الاقوامی تجارتی مرکز بنانے کے لیے سنگ بنیاد ڈالی تھی تاہم بعد میں اس پروجیکٹ پر کوئی کام نہیں ہوسکا۔ آج کی تقریب میں امار گروپ کے نمائندوں کے ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اس کا سنگ بنیاد رکھا۔ امار گروپ کے تجارتی مرکز کھولنے پر مقامی لوگوں اور تجار نے اس کو خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ برس دبئی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد خلیجی ممالک کے 34 تاجروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار روزہ دورہ پر آیا تھا اور اسی دورے پر انہوں نے کشمیر میں تجارت کرنے کی دلچسپی دکھائی تھی۔

خبر کے مطابق اس وفد نے جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ‘ گلف سمٹ کانفرنس’ میں حصہ لے کر تجارت اور صنعت کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ واضح رہے کہ لیفٹننٹ گورنر نے دبئی کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کے کئی اہم یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔ اس گروپ میں لؤ لو گروپ، المایا گروپ، MATU انویسٹمنٹ ایل ایل سی، جی ایل ایمپلائمنٹ، بروکریج ایل ایل سی اور نون گروپ، سنچری فائنانس کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ غور طلب ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے سرکاری اراضی پر سرمایہ کاری اور صنعت و حرفت کو فروغ دینے کے وعدے کیے تھے۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لاہور قلندرز نے دوسری بار پی ایس ایل کا خطاب اپنے نام کیا

Next Post

گجرات کے شہری کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں بلکہ ایک غلطی ، تحقیقات جاری: اے ڈجی جی پی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
گجرات کے شہری کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں بلکہ ایک غلطی ، تحقیقات جاری: اے ڈجی جی پی

گجرات کے شہری کو سیکورٹی فراہم کرنا کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں بلکہ ایک غلطی ، تحقیقات جاری: اے ڈجی جی پی

منوج سنہا نے ماتا ویشو نیو دیوی مندرمیں دُرگا بھون کا افتتاح کیا

منوج سنہا نے ماتا ویشو نیو دیوی مندرمیں دُرگا بھون کا افتتاح کیا

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

اونتی پورہ حادثہ: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، مہلوکین کی تعداد 5تک پہنچ گئی

ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ) کو سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ) کو سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

گجراتی جعلساز کو سیکورٹی دینا انٹیلی جنس ناکامی نہیں غلطی تھی:وجے کمار

گجراتی جعلساز کو سیکورٹی دینا انٹیلی جنس ناکامی نہیں غلطی تھی:وجے کمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »