• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مشہور جھیل ڈل میں سارس آجیویکا میلےمیں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مشہور جھیل ڈل میں سارس آجیویکا میلےمیں شرکت کی

by امت ڈیسک
20/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر/20؍مارچ/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر کی مشہورجھیل ڈل میں سارس آجیو یکا میلے میں شرکت کی ۔اُنہوں نے کہا کہ سارس آجیویکا میلہ دیہی سیلف ہیلپ گروپوں اور کاریگروں کو اَپنی مصنوعات کا مظاہرہ کرنے ، خریداروں کے ساتھ تعلقات اُستوار کرنے اور ڈیزائن ، پیکیجنگ او رسوشل میڈیا اِشتہارات کے بارے میں جاننے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں۔حکومت نے خواتین کارباریوں کو اَپنے کاروبار کو بڑھانے اورگلوبل مارکیٹ سے منسلک ہونے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔‘‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیرمیں زائد اَز 78,000 ایس ایچ جیز سے وابستہ تقریباً 6.27 لاکھ خواتین نے دیہی معیشت کو بد ل دیا ہے ، روزگار پیدا کی ہیں اور چند ایک نے بڑے کاروباری اِدارے بننے کی صلاحیت بھی ظاہر کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے خواتین کاروباریوں اور سیلف ہیلپ گروپوں کے اَرکان سے جموںوکشمیر میں ہونے والی سماجی و اِقتصادی تبدیلی کی قیادت کرنے پر زور دیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں گذشتہ تین برسوں میں ہماری کوششوں نے خواتین کو ہر شعبے میں مساوی مواقع فراہم کئے ہیں اور اُنہیں ترقی یافتہ اور اتما نربھر جموںوکشمیر کے ہدف کو حاصل کرنے میں مساوی شراکت دار بننے کے قابل بنایا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ اور جے اینڈ کے رور ل لائیو لی ہڈز مشن کو دیہی خواتین کی روزی روٹی کو محفوظ بنانے اور ان کے کاروباری سفر کی خاطر مناسب تربیت اور دیگر مدد فراہم کرنے کے لئے ان کی کوششوں پر مُبارک باد دی۔

اُنہوں نے حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں اور سکیموں پر روشنی ڈالی جو جموںوکشمیر میں خواتین کے لئے ثمر آور ثابت ہو رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین کی قیادت میں ترقی ہے ۔ اِس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ شہری ، دیہی اور دُور دراز علاقوں میں خواتین کاروباریوں کو پیکیجنگ ، برانڈنگ ، لائسنسنگ ، سکلنگ اور مارکیٹنگ میں تمام مالی اِمداد اور ضروری ہینڈ ہولڈنگ ملے ۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے رورل لائیولی ہڈز مشن کی اِشاعت جاری کی۔

اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور ملک بھر سے منفرد مصنوعات ، روایتی ضیافتوں کی نمائش کرنے والے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا اور کاریگروں ، خواتین کاروباریوں اور سیلف ہیلپ گروپوں کے ارکان سے بھی اِستفساری گفتگو کی۔

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج محترمہ مندیپ کور نے اِس پہل کے مقاصد اور متعلقہ حلقوں سے موصول ہونے والے مثبت ردِّعمل کے بارے میں بتایا ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عسکریت پسندی کی آڑ میں بے گناہوں پر ظلم نہ کریں : آزاد

Next Post

سیکرٹری سیاحت نے مشہور بادام واری پارک میں سپرنگ فیسٹول کا اِفتتاح کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
سیکرٹری سیاحت نے مشہور بادام واری پارک میں سپرنگ فیسٹول کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری سیاحت نے مشہور بادام واری پارک میں سپرنگ فیسٹول کا اِفتتاح کیا

سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں: لیفٹنٹ گورنر

ایس ایس پی پلوامہ نے ضلع میں جرائم اور سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

ایس ایس پی پلوامہ نے ضلع میں جرائم اور سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کی شروعات کی خبریں بے بنیاد ،امتحان ختم ہوتے ہی کلاس ورک شروع ہو گی: ناظم تعلیم کشمیر

20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کی شروعات کی خبریں بے بنیاد ،امتحان ختم ہوتے ہی کلاس ورک شروع ہو گی: ناظم تعلیم کشمیر

بھارت، جاپان نے باہمی تعاون کے دو معاہدے پر دستخط کئے

بھارت، جاپان نے باہمی تعاون کے دو معاہدے پر دستخط کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »