• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں میں رونقیں

ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں میں رونقیں

by امت ڈیسک
24/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر میں جمعرات سے ہی رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہوتی ہی مساجد،خانقاہیں اور زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد ہوگئیں۔ صیام عبادت،تقوی، صبر، فیض و برکت اور دیگر نیکیوں کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں لوگ اپنے گناہوں کی بخشس اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عبادت میں محو ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں ماہ صیام کے پہلے جمعہ کے موقع پر جہاں وادی بھر کی مساجد،درگاہوں اور زیارت گاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے وہیں تاریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی لوگوں کی خاصی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔

تاریخی جامع مسجد کے در ودیوار واعظ و تبلیغ ، دوردازکار، اور قرآن خوانی سے نہ صرف گونج اٹھے بلکہ عبادات و ریاضت اور دعائیں مجالس میں محو اہل ایمان کو دیکھتے ہوئے ایک الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا۔ وہیں ان لوگوں کے دل شاد ہوئے جو دور دراز علاقوں سے صیام کا پہلا جمعہ جامع مسجد میں ادا کرنے کی غرض سے آئے تھے۔جامع مسجد میں صیام میں جمعہ ادا کرنے پر نمازیوں کی خوشی دیکھتے ہی بنتی تھی۔ اس موقعے پر لوگوں نے اس تاریخی جامع مسجد کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کافی اہمیت کا حامل ہے ۔

جامع کے امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے جمعہ کا خطبہ دیا۔ ایسے میں ماہ رمضان کے اس متبرک مہینے کے پیش نظر میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی کی مانگ سرینگر میں طویل پکڑتی جارہی ہے ۔اگرچہ اس بابرکت مہینے میں اس طرح کے بڑے اجتماع منعقد ہونے پر لوگوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ البتہ تاریخی جامع میں نماز کی ادائیگی کے لیے آرہے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ منبر سے میر واعظ محمد عمر فاروق کی غیر موجودگی نے مسجد کی مجموعی رونق کو کم کر دیا ہے۔ میرواعظ محمد عمر فاروق تقریباً 4 برس سے خانہ نظر بند ہیں۔قابل ذکر متحدہ مجلس علماء کی جانب سے حالیہ منعقد کیے گیے اجلاس میں بھی میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گورنمنٹ ملازمین کے لیے سوشل میڈیا پالیسی

Next Post

مہاتما گاندھی کے پاس کوئی قانونی ڈِگری نہیں تھی: منوج سنہا کا بیان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
راجوری حملہ :مجرموں کو گھناونے عمل کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی:منوج سنہا

مہاتما گاندھی کے پاس کوئی قانونی ڈِگری نہیں تھی: منوج سنہا کا بیان

گاندربل دلدوز سڑک حادثے میں 1 ازجاں، 3 زخمی

گاندربل دلدوز سڑک حادثے میں 1 ازجاں، 3 زخمی

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بڑی مقدار میں ہیروئن ضبط

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بڑی مقدار میں ہیروئن ضبط

پونچھ میں ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں ہیروئن ضبط

پونچھ میں ایل او سی کے قریب بڑی مقدار میں ہیروئن ضبط

افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »