امت نیوز ڈیسک //
ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کے روز سڑک کے ایک حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔
جموں وکشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق کنگن کے بانی باغ علاقے میں بعد دوپہر 2 نجی گاڑیوں آپس میں ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے 4 افراد زخمی ہوئے جن کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا، تاہم مولوی قیصر احمد وانی ساکن فراو گنڈ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 4 دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم ہے جبکہ معاملے کی نسبت سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔








