• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرت پال سنگھ کا ایک اور ’ساتھی‘ گرفتار

امرت پال سنگھ کا ایک اور ’ساتھی‘ گرفتار

by امت ڈیسک
25/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں :جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو ’’وارس پنجاب دے‘‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کے ایک اور مبینہ ساتھی کو صوبہ جموں کے ار ایس پورہ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر ایک حکمت عملی کے تحت امریک سنگھ نامی ایک شخص کو آر ایس پورہ سے گرفتار کیا ہے، امریک سنگھ پر امرت پال سنگھ کا قریبی ساتھی ہونے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ انتہا پسندی اور ملک مخالف سوچ رکھنے کے جرم میں امرت پال سنگھ پر کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں اور پورے ملک میں پولیس اس کو ڈھونڈ رہی ہے۔ امرت پال سنگھ اس وقت فرار ہوا جب پنجاب پولیس نے ایک بڑے کریک ڈاؤن میں اس کے متعدد حامیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کریک ڈاؤن امرتسر کے قریب اجنالہ پولیس سٹیشن پر دن دہاڑے دھاوا بولنے کے ہفتوں بعد شروع ہوا تھا۔اجنالہ پولیس اسٹیشن پر اس وجہ سے حملہ کیا گیا تھا تاکہ امرت پال کے ایک ساتھی، جو اجنالہ پولیس اسٹیشن میں قید تھے، کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس اسٹیشن پر حملہ نے ’’خالصتانی عسکریت پسندی کی واپسی‘‘ کے امکانات اور انتہا پسند سوچ کو فروغ ملنے کے امکانات پیدا کر دیے تھے جس کے بعد پنجاب پولیس نے بڑے پیمانے پر امرت پال سنگھ کے حامیوں کو حراست میں لینا شروع کر دیا تاہم، پنجاب پولیس کے مطابق، امرت پال سنگھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کہ امرت پال سنگھ کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ امرت پال کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکیولر اور غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی پولیس اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیز کے رابطے میں ہیں اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اس حوالہ سے ہفتہ کی صبح صوبہ جموں سے امرت پال سنگھ کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عالیہ میر جنگلی حیات کے تحفظ ایوارڈ سے سرفراز

Next Post

جموں میں اینٹی ہائی جیک مشق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جموں میں اینٹی ہائی جیک مشق

جموں میں اینٹی ہائی جیک مشق

کانگریس پارٹی آج تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں ستیہ گرہ کرے گی

کانگریس پارٹی آج تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرز میں ستیہ گرہ کرے گی

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

شمسی توانائی میں بھارت کی ترقی دنیا کیلئے بحث کا موضوع:مودی

پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کیے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ٹویٹر بائیو میں ‘ڈسکوالیفائیڈ ایم پی’ لکھا

پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کیے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ٹویٹر بائیو میں 'ڈسکوالیفائیڈ ایم پی' لکھا

کوچی میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین زخمی

کوچی میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »