• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر کے آٹھ گیند باز آئی پی ایل میں نیٹ بولر منتخب

جموں کشمیر کے آٹھ گیند باز آئی پی ایل میں نیٹ بولر منتخب

by امت ڈیسک
26/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر سے آٹھ کرکٹ کھلاڑیوں کو انڈین پریمیر لیگ میں مختلف ٹیموں نے بطور نیٹ بولر منتخب کر لیا ہے جو ان کے کرکٹ کے مستقبل کے لیے اہم پڑاؤ مانا جارہا ہے۔ دو برس قبل ہی عمران ملک کو سن رائزرس حیدرآباد نے نیٹ بولر منتخب کیا تھا اور آج وہ قومی کرکٹ ٹیم کے چوٹی کے تیز گیند باز مانے جاتے ہیں جن سات کھلاڑیوں کو ائی پی ایل کے لئے منتخب کیا گیا ہے وہ سبھی تیز گیند ہیں اور ان کو مختلف ٹیموں نے نیٹ بولرز کے طور لیا ہے۔
ان گیند بازوں میں سب سے چھوٹے باسط بشیر ہیں جو گذشتہ چند روز سے سرخیوں میں ہے۔باسط بشیر سرحدی ضلع کپواڑہ کے رہنے والے ہیں اور انکو آئی پی ایل میں ممبئی انڈین ٹیم نے نیٹ بولر کے لئے منتخب کیا ہے۔بیس برس کے باسط بشیر کو سابق گیند باز عرفان پٹھان نے کشمیر میں گیند بازی کے لئے سنہ 2016 میں چنا تھا اور تب سے وہ جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے تیز کرنے والے باسط بشیر نے گزشتہ برس چنئی میں ایم آر ایف اکیڈمی میں آسٹریلوی تیز گیند باز گلئین میگراتھ سے کوچنگ بھی لی ہے۔ اسی سال انکو پنجاب گنگز نے نیٹ بولر کے لئے منتخب کیا تھا۔

باسط بشیر کے علاوہ سرینگر کے رہنے والے تیز گیند باز سمیع اللہ ڈار کو کلکتہ نائٹ رائڈرز نے نیٹ بولر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اسی طرح ضلع اننتناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے بائیں بازو سے تیز گیند باز مجتبٰی یوسف چنئی سپر گنگز کے بیٹسمین کو نیٹ میں بولنگ کریں گے۔ ضلع اننت ناگ کے پہلگام سے وسیم بشیر لکھنئو سپر جینٹز نے نیٹ بولر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سرینگر کے ظاہر بٹ سن رائزرس حیدرآباد کے لئے نیٹ بولر ہوں گے۔ ضلع پلوامہ کے تیز گیند باز عمر نظیر کو پنجاب کنگز نے نیٹ بولر کے طور ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

جموں صوبہ کے عابد مشتاق جو اسپن بولر ہے وہ چنئی سپر کنگز کا حصہ ہوں گے۔ سرینگر ضلع کے عابد نبی کو سن رائزرس حیدرآباد نے ٹیم میں نیٹ بولر شامل کیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ان کھلاڑیوں میں کسی کی قسمت چمکے گی اور عمران ملک کی طرح محنت کرکے نیٹ بولر سے قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ غور طلب ہے کہ انڈین پریمیر لیگ 2023 کا ایڈیشن 31 مارچ سے شروع ہورہا ہے اور پہلا میچ گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بشارت بخاری کی ملازمین کو سیاسی خیالات کے اظہار سے روکنے کے حکومتی حکم پر تنقید

Next Post

رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے

رمضان میں زائرین صرف ایک مرتبہ عمرہ ادا کرسکیں گے

ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ،ایک شخص لقمہ اجل، دوسرا زخمی

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ،ایک شخص لقمہ اجل، دوسرا زخمی

سرینگر میں پولیس کی کاروائی ،خاندان کو ہراساں اور حملہ کرنے پر 9 نوجوان گرفتار

سرینگر میں پولیس کی کاروائی ،خاندان کو ہراساں اور حملہ کرنے پر 9 نوجوان گرفتار

غریبوں کو زمین و مکانات فراہم کرنے کے لیے جلد ہی قانون بنایا جائے گا: منوج سنہا

غریبوں کو زمین و مکانات فراہم کرنے کے لیے جلد ہی قانون بنایا جائے گا: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »