امت نیوز ڈیسک //
ضلع ڈوڈہ میں اتوار کی شام کو اس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب ایک ٹاٹا سومو اچانک حادثے کا شکار ہوئی اور اس میں سوار ایک افراد ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹاٹا سومو جونہی گنڈوہ بھٹیاس ڈوڈہ کے کے پاس پہنچ گئی تو اس دوران یہ گاڈی حادثے کا شکار ہوئی اور نیچے نالے میں گر گئی جس دوران اس میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوئی۔
جس دوران مقامی لوگوں اور پولیس نے انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں پر ایک افراد نامی محمد یاسر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ دوسرے افراد نامی محمد مہرین کو جدید علاج و معالجہ کیلئے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔
اس دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کی۔










