• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر کی  صنعتی پالیسیاں اور امن و امان سرمایہ کاری کےسازگار  ہیں:امیت شاہ

جموں کشمیر کی صنعتی پالیسیاں اور امن و امان سرمایہ کاری کےسازگار ہیں:امیت شاہ

by امت ڈیسک
28/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دلی۔ 28؍ مارچ/ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر کی پالیسیاں اور امن و امان کی صورتحال سرمایہ کاری کےسازگار ہے اور صنعت کاروں سے کہا کہ وہ اس پر توجہ دیں۔یہاں صنعتی ادارہ اسوچیم کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صحیح پالیسیوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنی مارکیٹ یا منافع کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک علاقے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ میں اس پر کوئی تجویز یا ترجیح نہیں دے سکتا۔ آپ ملک میں کہیں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں…. لیکن میں کم از کم یہ کہوں گا کہ جموں و کشمیر میں پالیسیاں اور امن و امان دونوں ہی سرمایہ کاری کے لائق اور انتہائی سازگار ہیں۔ آپ کو اس پر دھیان دینا چاہیے۔شاہ نے کہا کہ حکومت کی ”سب کو اپنانے والی” اور ”سب پر مشتمل” اسکیمیں ہندوستان کی کثیر جہتی ترقی کا باعث بنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا ملک کی کامیابیوں سے حیران ہے۔وزیر نے کہا، ”ہمارے نظریے نے ملک کو محفوظ بنایا ہے۔شاہ نے کہا کہ جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) کے ذریعے، جس کا گبر سنگھ ٹیکس کہہ کر مذاق اڑایا گیا، ملک کو جموں و کشمیر سے کنیا کماری تک جوڑ کر ایک بہت بڑا نیٹ ورک بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کی وجہ سے ملک میں کمپنیوں کو اگلے پانچ سالوں میں کہیں اور سے افرادی قوت لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔وزیر نے ‘ بھارت @ 100 جامع اور پائیدار عالمی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہوئے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”پانچ سالوں کے اندر، ہمارے ملک کے نوجوان مستقبل میں کمپنیوں اور کاروباروں کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔بڑی اسکیموں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں دیگر کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ براڈ بینڈ کنکشن 2014 میں 6.1 کروڑ تھے اور ستمبر 2022 میں بڑھ کر 82 کروڑ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر برآمدات کو مسابقتی بنانے کے لیے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)میں لاجسٹک لاگت کو موجودہ 13 فیصد سے کم کر کے 7.5 فیصد پر لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔شاہ نے کہا کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور لاجسٹک اخراجات میں کمی کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے میں 100 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جو لاجسٹکس کے اخراجات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر لہہ ہائی وے پر زیڈ مورہ ٹنل کا اگلے ماہ افتتاح کیا جائے گا: گڈکری

Next Post

سکھ وفد کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
سکھ وفد کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

سکھ وفد کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

ایک خاص پیغام: پہلا روزہ جمعرات ہی کا صحیح قرار پایا؛شب قدر 17 اپریل کو ہوگی

ایک خاص پیغام: پہلا روزہ جمعرات ہی کا صحیح قرار پایا؛شب قدر 17 اپریل کو ہوگی

نادیہ کہف امریکا کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

نادیہ کہف امریکا کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

کشمیر صوبہ کے اسکولوں میں یکم اپریل سے اوقات کار میں تبدیلیاں

کشمیر صوبہ کے اسکولوں میں یکم اپریل سے اوقات کار میں تبدیلیاں

نالہ سندھ کے پانی کا رنگ اچانک دودھ جیسا سفید ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل

نالہ سندھ کے پانی کا رنگ اچانک دودھ جیسا سفید ہونے کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »