امت نیوز ڈیسک //
ضلع راجوری میں جمرات کو کالاکوٹ میں 4 مزدور بجلی کے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفضیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مزدور روزمرہ کی طرح علاقے میں بجلی کے کھمبے لگارہے تھے تو اس دوران اچانک بجلی کے کرنٹ لگنے سے یہ چاروں مزدور زخمی ہوگئے۔
حادثے کے دوران ان کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دو افراد کو مزید علاج و معالجہ کیلئے جی ایم سی راجوری پہچایا گیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ جاری تھا۔









