امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ہر برس کی طرح امسال بھی دہلی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ "دی انڈین ایکسپریس” نے جمعرات کے روز آئی ای موسٹ پاؤرفل انڈینس 2023 (100 بھارتی طاقتور شخصایات) کی فہرست جاری کی ہے۔ جہاں اس فہرست میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ فلمی دنیا کے ستارے جیسے امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ شامل ہیں، وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی پائیدان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
منوج سنہا طاقتور شخصیات میں شامل
انڈین ایکسپریس کی فہرست کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا امسال 24 نمبر پر ہیں وہیں وہ گزشتہ برس جاری کی گئی فہرست میں 71 نمبر پر تھے۔ اخبار نے 63 برس کے سنہا کے بڑے رسوخ ، اُن کی وزیر اعظم کے ساتھ اچھے تعلقات اور جموں و کشمیر خطے میں عوام کو انتظامیہ کے قریب لانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر پہنایا ہے۔ اخبار کے مطابق منوج سنہا کام زیادہ اور کم باتیں کرنے میں یقین کرتے ہیں۔
وہیں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو 88 رینک حاصل ہوئی ہے۔ گزشتہ برس وہ 79 نمبر پر تھی۔ محبوبہ کے حوالے سے اخبار نے کہا ہے کہ "ان کی قیادت، اثر و رسوخ اور لوگوں کے لیے کھڑے ہونے کے جذبے کو بڑے پیمانے پر پہچانا اور قابل احترام ہے۔ بی جے پی کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف لڑنے کی بات کی جائے تو وہ سب سے زیادہ بااثر پائی جاتی ہیں”۔ وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس لسٹ میں 89 پائیدان پر ہیں، گزشتہ برس وہ اس فہرست میں نہیں تھے۔










